سپیشل افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں‘، ڈپٹی کمشنر

منگل 15 مئی 2018 23:30

گوجرانوالہ ۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) سپیشل افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں‘ ان کی فلاح و بہبود اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ہمیں انفرادی و اجتماعی طور پر کردار ادا کرنا چاہئیے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ڈاکٹر عمر جہانگیر نے اسپیشل ایجوکیشن کمپیوٹر سنٹر ڈیلٹا روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زبیر احمد‘ ڈسٹرکٹ آفیسر ہلال احمر محمد بلال عنایت‘ چیئرمین آل پاکستان اسپیشل پرسنز فائونڈیشن ،حافظ مزمل ریاض‘ فوکل پرسن بلائینڈ ایسوسی ایشن پاکستان شیخ صدیق‘ ‘ حافظ بدر منیر‘ سلطان شاہ‘ سپیشل بچوں اور اور کثیر تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے‘ ایسے افراد کی بہتری اور خدمت ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے جسے آئندہ بھی انجام دیتے رہیں گے ،تقریب میں خصوصی افراد میں انعامات‘ عید گفٹ‘ 15 عدد ٹرائی سائیکلز‘ قرآن پاک‘ماڈرن چلڈرن ہوم کیلئے 40 عدد ڈائننگ کرسیاں اور سفید چھڑیاں تقسیم کی گئیں، تقریب کا اہتمام آل پاکستان اسپیشل پرسنز فائونڈیشن نے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :