سیالکوٹ کے بر آمد کنندگان کیلئے انٹرنیشنل ائیر لائن کو جلد آپریشنل کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،چیئرمین سیال ائیر لائن

منگل مئی 23:30

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) چیئرمین سیال ائیر لائن فضل جیلانی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے بر آمد کنندگان کے لیے اپنی انٹرنیشنل ائیر لائن کو جلد از جلد آپریشنل کرنے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ ائیر سیال کے لئے جلد ہی بین الاقوامی طیارہ ساز کمپنیوں سے لیز پر تین جدید ترین طیارے بھی حاصل کر لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے دوران گفتگو کیا۔ سینئر وائس چیئرمین ائیر سیال قیصر اقبال بریار بھی اس موقع پر موجود تھے، ائیر سیال کے سینئر وائس چیئرمین قیصر اقبال بریار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ڈومیسٹک فلائٹس کراچی،، لاہور،، اسلام آباد، ملتان اور سیالکوٹ کے مابین چلائی جائیں گی ،بعد میں سول ایوی ایشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایک سال کے بعد بین الاقوامی پسنجر اور کارگو فلائٹس کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :