آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے،حناء ارشد وڑائچ

منگل 15 مئی 2018 23:30

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء)چیئرمین ضلع کونسل سیالکوٹ حناء ارشد وڑائچ نے کہا ہے کہ آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے، اس مقصد کے لئے معاشرے کے فرد کو ہر سطح پر اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سیالکوٹ ٹینری زون کے وفد سے دوران گفتگو کیا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ ٹینری زون کے چئیرمین احتشام گیلانی، شیخ نوید اقبال، پراجیکٹ مینجر محمد عاطف، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سیالکوٹ اصغر علی طاہر، سب رجسٹرار (رورل) سیالکوٹ ابر ذوالقرنین، چیف آفیسر فیصل شہزاد ملک، محمد فاروق انور، عبدالمجید، سبیل یزدانی و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے،اس موقع پر چیئرمین سیالکوٹ ٹینری زون احتشام گیلانی اور شیخ نوید اقبال نے چیئرپرسن حناء ارشد وڑائچ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔