رمضان المبارک کے دوران مساجد کی سیکیورٹی کا پروگرام جاری

منگل 15 مئی 2018 23:30

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) سی پی او فیصل آبادااطہر اسماعیل کی ہدایت پر رمضان المبارک میں مساجد کی سیکیورٹی کا پروگرام جاری کر دیا گیا ہے ۔ضلع کی613 مساجد کو کیٹگرائز کرتے ہوئے ان میں54مساجد کو اے کیٹگری میں ،129مساجد کو بی کیٹگری میں جبکہ سی کیٹگری میں 430مساجد اور عبادت گاہیں شامل ہیں،پولیس ملازمین جن میں 990کانسٹیبلان و ہیڈکانسٹیبلان شامل ہیں جن کے ساتھ1000 سے زائد ولنٹیئر ماہ رمضان المبارک میں مساجد پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ 09انسپکٹر ز،32سب انسپکٹر ز،13ڈی ایس پیز،5ایس پیز پر مشتمل سپروائزری سٹاف تمام ڈیوٹی روزانہ کی بنیاد پر چیک کر کے رپورٹ بھجوائے گا ۔

جب کہ 19 سستے رمضان بازاروں کی سیکیورٹی کے لیے 100 کے قریب اہلکاران تعینات کیے گئے جن میں 15اے ایس آئی اور 82کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

500سے زائد ملازمان و افسران پولیس تھانہ جات اورپولیس لائن سے اسٹینڈ ٹو نفری سحری اور افطاری کے اوقات میں فیصل آباد کے مختلف حصوں میں گشت کرتی رہے گی جبکہ تمام ٹائونز میں ایلیٹ فورس کی گیارہ ٹیمیں کسی ہنگامی صوتحال سے نمٹنے کیلئے گشت کریں گی۔

اس کے علاوہ تھانہ جات کی موبائل ہائے اپنے اپنے علاقہ میں جو مساجد واقع ہیں نماز کے اوقات میں وہاں مسلسل گشت کرتی رہیں گی۔ سی پی او فیصل آباد اطہر اسماعیل نے تمام پولیس ملازمین پر واضح کیا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اپنی ڈیوٹی نیک نیتی سے سر انجام دیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نمازی حضرات کی خدمت اور حفاظت بھی ہوسکے مزید سی پی او فیصل آباد اطہر اسماعیل نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اگر کسی ڈیوٹی میں غفلت پائی گئی متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔