دوران سروس فوت ہونیوالے پولیس اہلکار وں کی فیملیزمیں امداد ی چیکس تقسیم کرنے کی تقریب

منگل مئی 23:30

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) سی پی او فیصل آباد کی جانب سے دوران سروس فوت ہونے والے پولیس اہلکار وں کی فیملیزمیں38لاکھ روپے کے امداد ی چیکس تقسیم کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی اوفیصل آباد اطہر اسماعیل نے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر دوران سروس فوت ہونے والے اہلکاروں کی فیملیزکیلئے منظور ہونے والی مالی امداد38لاکھ روپے کے امدادی چیک ورثاء میں تقسیم کیے ،جن دو مرحوم اہلکاروں کی فیملیز میں چیک تقسیم کئے گئے ان میں (مرحوم) کانسٹیبل محمد عثمان کی بیوہ سدرہ کو 19لاکھ روپے جبکہ (مرحوم)کانسٹیبل محمد اشرف کی بیوہ منیراں بی بی کو19لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے۔

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد اطہرا سماعیل نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پنجاب کے بے حدمشکور ہیںجنہوں نے محکمہ پولیس میں کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کے ورثا کیلئے اس پیکیج کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل آباد نے مزید کہا کہ پولیس فورس میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران و اہلکاران خواہ وہ کسی بھی رینک کے ہوں ان کے بچے اور خاندان ہمارے اپنے ہیں ،ان کے لیے میرے دفتر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ، ڈیوٹی کرتے ہوئے جرات اور بہادری سے مقابلہ کرنے والے اہلکاران اس محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔