وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام حاجی کیمپ اسلام آباد میں تقریب تقسیم انعامات،حج آپریشن 2016 اور 2017 میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اداروں اور افراد کو شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا

منگل مئی 23:30

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام حاجی کیمپ اسلام آباد میں تقریب تقسیم انعامات منگل کو منعقد کی گئی ،،حج آپریشن 2016 اور 2017 میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اداروں اور افراد کو شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر مذہبی امور اور وفاقی سیکرٹری نے حجاج کی خدمت کو اللہ کی خوشنودی کا ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور محنت کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ حجاج کی خوشنودی میں ہی اللہ کی خوشنودی ہے، گذشتہ حج آپریشنز کی کامیابی پر رب العزت کے شکر گذار ہیں،نمایاں کارکردگی پر یادگاری شیلڈز اور تعریفی اسناد پانے والوں میں وزارت مذہبی امور کے افسران اور سٹاف سمیت، حج میڈیکل مشن، معاونین الحجاج، بینک اور ایئر لائنوں کے نمائندے شامل تھے۔