جو لوگ نواز شریف کے خلاف الزامات لگا رہے ہیں انہوں نے وہ خبر پڑھی تک نہیںہو گی، طلال چوہدری

غداری کے الزامات بھی پچھلے الزمات کی طرح چند دنوں میں بے اثر ہو جائیں گے، جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کی بجائے کمزور کیا جا رہا ہے ہم نے 70 سالوں میں سبق نہیں سیکھا،وزیر مملکت داخلہ کی پریس کانفرنس

منگل 15 مئی 2018 23:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) جو لوگ نواز شریف کے خلاف الزامات لگا رہے ہیں انہوں نے وہ خبر پڑھی تک نہیںہو گی،غداری کے الزامات بھی پچھلے الزمات کی طرح چند دنوں میں بے اثر ہو جائیں گے،جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کی بجائے کمزور کیا جا رہا ہے ہم نے 70 سالوں میں سبق نہیں سیکھا،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی پریس کانفرنس انہوں نے کہا کے نواز شریف کو چورڈاکوں،ْ قرار دینے کے بعد توہین رسالت کا الزم لگایا گیا،جو لوگ نواز شریف کے خلاف الزامات لگا رہے ہیں انہوں نے وہ خبر پڑھی تک نہیں ہو گی جس پر اپنی اپنی سیاست چمکا رہے ہیں، غداری کے الزامات بھی پچھلے الزامات کی طرح چند دنوں میں بے اثر ہو جائیں گے، الزامات لگانے والے اب کچھ نیا سوچیں کیونکہ پچھلے الزامات تو نواز شریف کا کچھ بگاڑ نہیں سکے،انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف آج بھی لوگوں کے دلوں میں پہلے جسے ہی مقبول لیڈر ہیں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا سیاسی مخالفین نواز شریف پر غداری کا الزام لگا رہے ہیں، نواز شریف نے پاکستان کو ایشن ٹائیگر بنایا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان کی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی سزا مل رہی ہے،انہوں نے کہا تین بار وزیراعظم منتخب ہونے والے کو چور ڈاکوئو قرار دیا جا رہا ہے ، کبھی توہین رسالت کا الزام لگا یا جا رہا ہے،انہوںنے کہا کہ آج تک نواز شریف پر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،انہوں نے کہا کہ لوٹوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو رمضان المبارک میں وضو کرنے کے کام آئیں گے ،لوگ کسی کے کہنے پر اپنی وفاداریاں تبدیل کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین اب کچھ اور سوچیں آنے والا دنوں میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہو گی ،عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہی مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی تھی اور آنے والے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی،جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کیلئے تمام پارٹیوں کو کام کرنا چاہیںچند لوگ ملک میں جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں پاکستان کی عوام باشعور ہیں اب وہ کسی بھی بیروی طاقت کو تسلیم نہیں کریں گے،