ہم آج بھی اصول اور میثاق جمہوریت پر کھڑے ہیں،طلال چوہدری

70 سال میں ہم نے پا کستان صحیح طریقے سے نہیںچلایا،سسٹم میں خرابی ہے اس وجہ سے زوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف چل نہیں پائے،نواز شریف اصول پر کھڑے ہیں،ہم نہ ڈیل کرنے والے ہیں نہ بھاگنے والے ہیں،رہنما مسلم لیگ ن کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 15 مئی 2018 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ پر حملہ درحملہ کیا جا رہا ہے ،ہم آج بھی اصول اور میثاق جمہوریت پر کھڑے ہیں۔ 70 سال میں ہم نے پا کستان صحیح طریقے سے نہیںچلایا، ہم ڈیل کرنے والے نہیں، این آر او اور ڈیل کے لئے ہمارے قدموں میں گر رہے ہیں، نواز شریف کو گرانے اورہنگ پارلیمنٹ کے لئے سب کچھ ہورہا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سوچا جاتا ہے کہ نوا زشریف ہمیشہ محاذ آرائی چاہتے ہیں ،محاز آرائی اور سچائی میں فرق ہوتا ہے ۔سسٹم میں خرابی ہے اس وجہ سے زوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف چل نہیں پائے۔ جمالی اور جو نیجو جیسے خود ساختہ وزیراعظم بھی نہیں چل سکے۔

(جاری ہے)

نواز شریف اصول پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جب تک ایک ڈھیلے کی کرپشن پر بات نہ ہو کارکردگی پر بات نہیں کرتے ہیں۔

کسی کو کافر اور غدار بنانا پرانا کام ہے۔ نواز شریف کا جرم یہی ہے کہ وہ عوام میں مقبول ہے۔ این آر او ڈیل کے لئے نواز شریف کے قدموں میں گر رہے ہیں، نواز شریف لندن جائے یا لاہور میں رہے یہ ہمیشہ پیچھے ہیں اور اپنی بات سننے کو کہتے ہیں۔ ہم نہ ڈیل کرنے والے ہیں نہ بھاگنے والے ہیں ہم پاکستان کا عزت اوروقار چاہتے ہیں ،پچھلے ستر سالوں سے ہم نے کچھ نہیں سیکھا۔

نواز شریف نے سیکھا ہے لیکن اداروں نے اب تک کچھ نہیں سیکھا ۔پاکستان ٹوٹا ہے، آئین توڑ اور 60 ہزار سے زیادہ لوگوں کی جانیں دہشتگردی کی نذر ہو گئیں۔ آمروں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ ہم نے کچھ سیکھا ہے تو عوام کی ووٹ کیعزت کرنا سیکھنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کی کوئی ذاتی خواہش نہیں ہے اگر خواہش ہوتی تو 2023 تک اقتدار مل جاتا۔

ن لیگ اصول اور میثاق جمہوریت پر کھڑی ہے ن لیگ پر پے در پے حملہ کرہورہے ہیں ۔ پانامہ کے ذریعے ڈاکو کہا، ناموس رسالت کے ذریعے کافر کہا گیا اور اب قومی سلامتی کا مسئلہ کھڑا کر کے غدار کا لیبل لگانے جا رہے ہیں۔ قوم باشعور ہے سب کچھ جانتی ہے۔ نواز شریف کے حالیہ بیان پر سب سے زیادہ شور وہی کر رہے ہیں جنہوں نے اس ا نٹر ویو کو صحیح طریقے سے پڑھا ہی نہیں۔ نواز شریف نے اپنے انٹر ویو میں محب وطنوں جیسی بات کی ہے ،چار پانچ دن کے بعد یہ معاملہ ختم ہو جائے گا ۔ نواز شریف جیسا محب وطن کوئی نہیں جنہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنا یا، سی پیک جیسا عظیم منصوبہ ملک میںلایا۔