شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں ایڈوانس اسٹڈیز اور ریسرچ بورڈ کے 62ویں اجلا س کا انعقاد

منگل 15 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں ایڈوانس اسٹڈیز اور ریسرچ بورڈ کا 62واں اجلاس وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پر شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ تحقیق و ترقی وقت کی ضرورت ہیں۔ ہم یونیورسٹی میں تحقیقی کلچر کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔

اس وقت ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیزنے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کورس ورک میں 4000سے زائد محققین رجسٹرڈ کئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے رہنما اصولوں کی روشنی میں کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق ملک کی ترقی کیلئے لازم و ملزوم ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکائے اجلاس نے یونیورسٹی میں تحقیقی کلچر کو فروغ دینے پر وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی تعریف کی۔

طویل گفت و شنید کے بعد اہم فیصلے کیئے گئے۔اس موقع پر ایڈوانس اسٹڈیز اور ریسرچ بورڈنے 61ویں اجلاس کے فیصلوں کو منظور کیا۔جبکہ وائیس چانسلر کی جانب سے کیئے گئے مختلف فیصلوں کی توثیق کی۔ مختلف محققین کے تحقیقی دورانئے میں اضافہ کیا گیا۔بورڈ نے تین محققین محمد حنیف لغاری، محمد عرس سیال اور ہدایت اللہ شیخ کو آرکیالاجی، بائیو کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کرنے کی منظوری دی۔ بورڈ نے 97محققین کو تحقیقی سپروائزر مقرر کرنے ، ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 201سے زائد محققین کے تحقیقی پروپوزل کی منظور ی دی۔

متعلقہ عنوان :