حیسکو ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی مینجر (پبلک ریلیشنز) محمد صادق کُبر کی والدہ انتقال کر گئیں

بدھ 16 مئی 2018 00:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) حیسکو ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی مینجر (پبلک ریلیشنز) محمد صادق کُبر کی والدہ ماجدہ راجپوتانہ اسپتال حیدرآباد میںانتقال کر گئیں، ان کی آبائی گاؤں محمد صادق کبر تعلقہ سیٹھارجہ ضلع خیرپور میرس میں نمازِ جنازہ گاؤں کی مسجد میں ساڑھے 9 بجے دن کو ادا کی گی اور تدفین آبائی قبرستان میں گئی، ان کی نماز جنازہ میں حیسکو کے افسران بھی شرکت کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ، حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو نے اسلام آباد سے فون پر تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ مرحومہ کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ درجہ عنایت فرمائے (آمین ) اوردریں از محمدصادق کُبر سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

حیسکو ہیڈ کوارٹر میں بھی افسران و ملازمین کا اجتماع ہوا جس میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کرے اور اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے ، اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے -