حضرت سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی کے مزار شریف اور قدم گاہ مولا علیؓ کے مقدس مقامات کی سیکیورٹی کو جدید تقاصوں کے مطابق بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد انیس احمد دستی

بدھ 16 مئی 2018 00:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد انیس احمد دستی نے کہا ہے کہ حضرت سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی کے مزار شریف اور قدم گاہ مولا علیؓ کے مقدس مقامات کی سیکیورٹی کو جدید تقاصوں کے مطابق بنایا جائے گا جبکہ اس ضمن میں تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قدم گاہ مولا علی ؓاور حضرت سخی عبدالوہاب شاہ جیلانیؒ کے مزار شریف کی سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے سلسلے میں شہباز ہال میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمد شاہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شکیل ابڑو ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ، میونسپل کمشنر ایچ ایم سی ، ایڈمنسٹریٹر اوقاف ،سندھ بلڈنگس کنٹرول اتھارٹی و دیگر محکموں کے نمایندوں کے علاوہ چیرمین درگاہ شریف الحاج گلشن الہٰی، امامیہ مرکزی ٹرسٹ کے صدر ، آٹو پارٹس مارکیٹ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کے مسائل پر کوئی بھی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور سیکیورٹی کے ضمن میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

/م ش ش

متعلقہ عنوان :