ڈپٹی کمشنرمظفرآباد مسعودالرحمان کی زیرصدارت پولیس آفیسران ومجسٹریٹس کا اجلاس،قانون پر عملدرآمد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

بدھ 16 مئی 2018 00:00

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرمظفرآباد مسعودالرحمان کی زیرصدارت پولیس آفیسران ومجسٹریٹس کی میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اشفاق گیلانی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر میرزا شوکت ، ڈی ایس پی ریاض مغل، اسسٹنٹ کمشنر عاصم خالد اعوان، تحصیلدار حماد بشیر، ای ا ے سی احمد سبحانی، ایس ایچ او صدر پولیس راشد حبیب ،ایس ایچ او سٹی پولیس شجاع گیلانی، ایس ایچ او سول سیکرٹریٹ زاہد عمرکے علاوہ دیگر پولیس آفیسران اور دیگر محکمہ جات کے آفیسران نے شرکت کی ۔

میٹنگ میںبا ہمی مشاورت کے بعد فیصلہ جات کیے گئے۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست کے اندر رول آف لاء ایک غیرت کا نام ہے جو ہر با ضمیر آدی کے اندر پیدا ہوتا ہے،ریاست میں میں ایسا ماحول پیدا کرنا ہو گا کہ ہر شہری کے لیے قانون پر عملدرآمد کرکے ایک ذمہ داری بن جائے۔

(جاری ہے)

تمام مجسٹریٹ صاحبان و پولیس آفیسران اپنے اپنے علاقے میں بہتر انداز میں کام کریں تا کہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

ضلع مظفر آباد میں جاری پراجلاس میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے ہائر کی جانے گاڑیوں کو پہلیVerifiy کروایا جا کر استعمال کیا جائے۔ تمام انٹری و چیک پوائنٹس پر مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے عمل سے واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ٹیم بنا کر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مواد کو پراپر چیک کیا جائے۔

جس کے لیے تحصیلدار و نائب تحصیلدار صاحبان مظفرآباد اور ایس ایچ او صدر تھانہ مظفرآباد ہوم ورک کر کے رپورٹ کریں گے۔ شہر کے اندر تمام شاہرات کو ٹریفک کی روانی کے لیے مسلسل چیک کیا جائے گا۔ کوئی بھی اوور لوڈ گاڑی کسی صورت نہیں چھوڑی جائے گی۔ شہر کے اندر ٹریفک کو کنٹرول کرتا ٹر یفک پولیس کی ذمہ داری ہے تاہم ایس ایچ او اور مجسٹریٹ صاحبان بھی اس ضمن میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے اندر پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے لیے مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر قانونی تجاوزات اور ایسے ریڑھیاں اور دھڑے جو ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں کو فوری طور ہٹایا جائے۔ متعین شدہ جگہ پر جلد از جلد ر یڑیاں لگائے جانے کا بندوبست کریںجس کی زمہ داری بلدیہ پر عائدہوگی۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام پولیس آفیسران اور مجسٹریٹ صاحبان کی جانے والی کاروائی سے ہر صورت دفتر ڈسٹرکٹ مجسٹر بیت کو بھی آگاہ کریں گے۔

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیشل مجسٹریٹ محکمہ صنعت و حرفت کی جانب سے جاری کی جانے والی ریٹ لسٹ ہر صورت وضع طور پر آویزاں کروائی جائے اور اس سلسلہ میں کی جانے والی کارروائی سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔ ضلع ہذا میں آنے والے سیاحوں کو بہتر انداز میں رہنمائی کی جائے تاکہ وہ یہاں سے ایک اچھا تاثر لے کر واپس جائیں ۔ اجلاس میں شہریوں سے اپیل کی گئی وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر آفس میں 05822-920055،920057اور15پر رابطہ کریں ۔