متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو ہو گا
متحدہ عرب امارات میں مقدس مہینے رمضان المبارک کا آغاز کل ہو گا
سعدیہ عباس بدھ 16 مئی 2018 09:28
(جاری ہے)
سعودی عرب کی جانب سے چاند نظر نہ آنے کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعددبئی کے حکمران شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اعلامیہ جاری کیا تھا کہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا ۔
تاہم متحدہ عرب امارت حکومت نے رمضان کے نجی اور سرکاری اداروں میں کام کرنے کے اوقات کو پہلے ہی اعلا ن کر دیاگیا تھا ۔متحدہ عرب امارات کی انسانی وسائل اور امارت کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان میں نجی اداروں کے لیے رمضان میں کام کرنے کے اوقات میں کمی کر دی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق وزارت نے اپنے ٹویٹر پیج پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں تمام نجی اداروں ،کمپنیوں میں کام کرنے کے اوقات معمول کی نسبت دو گھنٹے کم ہوں گے ۔ اس اعتبار سے کمپنیاں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کام کریں گی جبکہ معمول میں کمپنیاں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کام کرتیں ہیں ۔ تاہم کچھ ادارے مثلاً فنانس کے ادارے معمول کے اوقات کے مطابق کام کریں گی انکے اوقات میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ سرکاری اداروں کے لیے رمضان المبارک کے لیے اوقات میں پہلے ہی کمی کر دی گئی ہے ۔ رمضان میں سرکاری ادارے صبح 9 بجے سے دوپہر بجے تک کام کریں گے ۔ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کی کمیٹی کا اجلاس متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں 15 مئی کو بیٹھے گا ۔ اس اجلاس کے بعد متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے شروع ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.