سعودی عرب نے غیر ملکی قیدیوں کے لیے اہم اعلان جاری کر دیا

رمضان کے برکتیں جیلوں میں سزا پانے والے قیدیوں تک بھی جا پہنچی ، سعودی عرب میں رمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہی غیر ملکی قیدیوں کی رہائی سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 16 مئی 2018 09:28

سعودی عرب نے غیر ملکی قیدیوں کے لیے اہم اعلان جاری کر دیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) سعودی عرب میں خادمین حرمین شریف شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہی قیدیوں کی رہائی سے متعلق اہم اعلان جاری کردیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع ابلاغ عکاظ کا کہنا ہے کہ خادمین حرمین شریف شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کو رمضان المبارک کاآغاز ہوتے ہی قیدیوں کی رہائی کے فیصلے پر عمل ہو گا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ معمولی جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گااور بعض قیدیوں کی سزاوں میں کمی کر دی جائے گی ۔ تاہم عادی مجرموں اور سنگین جرائم میں ملوث پائے جانے والے مجرموں کے رہائی سے متعلق الگ سے قواعد و ضوابط طے کیے گئے ہیں جنکے مطابق انکی رہائی کا فیصلہ عمل میں آئے گا یا اُن قیدیوں کی سزاوں میں کمی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

لیکن مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ خادمین حرمین شریف شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی مجرم اس شاہی فرمان سے تب تک مستفید نہیں ہوپائے گا جب تک وہ اپنے اوپر نجی حق کا تصفیہ نہ کر لے ۔ مثال کے طور پر اگر کوئی مجرم کسی معمولی جرم میں تین یا چار ماہ کے لیے سزا یافتہ ہے اور اسے 10,000 درہم جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے تو ایسے کیس میں مجرم کی سزا اس وقت تک معاف نہیں ہو گی، جب تک وہ یہ جرمانہ ادا نہ کر دے گا ۔

مزید تفصیلات کے مطابق جنسی ہراسگی ، جنسی زیادتی ، مذہب کے بے حرمتی اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کی سزاوں میں کمی نہیں کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ بھاری جرمانے والے قیدی بھی اس اعلان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے ۔ مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جن قیدیوں کی رہائی کے اعلامیے جاری کیے جائیں گے ان کو فوری رہائی دی جائے گی ۔جبکہ غیر ملکی قیدیوں سے متعلق خادمین حرمین شریف شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ ایسے غیر ملکی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جن پر زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ ریال کا جرمانہ کیا گیا ہو گا ۔