سعودی عرب ، مدینہ بس شٹل سروس کے لئے 160مرد وخواتین رضاکار تعینات

بدھ مئی 10:40

مدینہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) سعودی عرب کے شہر مدینہ کی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مدینہ بس شٹل سروس سے فائدہ اٹھانے والوں کی خدمت کیلئے 160رضاکار مرد و خواتین تعینات کردیئے۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کے عہدیدار نے سعودی اخبارکو بتایا کہ رضاکار خواتین اور مرد زائرین کو بسوں میں سوار ہونے اور اترنے کے سلسلے میں تعاون کریںگے۔ رضاکار خواتین کا انتخاب بھی انتہائی سوچ سمجھ کے ساتھ کیا گیا ہے۔ رضاکار گروپ مسجد نبوی شریف کے اطراف اور مدینہ بس سٹینڈز پر تعینات کئے گئے ہیں۔ یہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان ہیں جو زائرین کی خدمت کا غیر معمولی جذبہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :