سعودی عرب، مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے لئے 4 نئے مؤذنوں کی تقرّری

بدھ 16 مئی 2018 10:40

مکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) سعودی عرب کے مکہ میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے 4 نئے مؤذنوں کا تقرر کیا ہے جو رمضان المبارک کے دوران مختلف اوقات میں اذان دیں گے۔

(جاری ہے)

العربیہ تی وی کے مطابق مذکورہ تقرّریاں حرمین شریفین کے امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن عبدالعزیز السدیس کے فیصلے کے ذریعے عمل میںلائی گئیں ہیں۔شیخ عبدالرحمن السدیس کے مطابق نئے مؤذنوں کا تقرّر حرمین شریفین اور اذان کے شعار کے حوالے سے مملکت کے حکمرانوں کے اہتمام کا حصّہ ہے۔واضح رہے کہ حرم شریف کے لئے مؤذنوںکا انتخاب مسجد حرام کے امور کی پریذیڈنسی کی جانب سے تشکیل دی گئی ایک کمیٹی کے جائزے کے بعد کیا جاتا ہے۔