افغانستان، سیلاب سے 34 افراد جاں بحق

بدھ 16 مئی 2018 10:50

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) افغانستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر کم از کم 34 افراد جاں بحق ہو گئے ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق افغان حکام نے کہا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے 11صوبے متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران تقریبا250 مکان منہدم ہو گئے ہیں اور وسیع رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ ایک بیان میں بتایا گیا کہ سیلاب سے 600 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہو ئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے جبکہ ضروری اشیاء کی تقسیم بھی جاری ہے۔