سعودی فوج نے جازان میں حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا

بدھ 16 مئی 2018 10:50

․ ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گرایا۔

(جاری ہے)

العربیہٹی وی کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ریاض میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روزسعودی عرب پر داغا گیا میزائل جازان کی فضاء میں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔

اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی باغی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سعودی عرب کی شہری آبادی کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر ایک سو سے زاید بیلسٹک میزائل حملے کر چکے ہیں۔