پسند کی شادی کرنے پر خاتون کو 6ماہ قید، 75 کوڑوں کی سزا

بدھ 16 مئی 2018 10:50

پسند کی شادی کرنے پر خاتون کو 6ماہ قید، 75 کوڑوں کی سزا
خرطوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) سوڈان کی ایک عدالت کے حکم پر والد کی منشاء کے بغیر شادی کرنے کی پاداش میں ایک لڑکی کو 6 ماہ قید کے بعد 75 کوڑوں کی سزا دی گئی۔خبر رساں اداروں کے مطابق دارفر صوبے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو جیل سے ام درمان پولیس سینٹر لایا گیا جہاں اس کی خاتون وکیل، اہل خانہ اور انسانی حقوق کے مندوبین کے سامنے 75 کوڑے مارے گئے۔

(جاری ہے)

خاتون کی وکیل عزہ محمد احمد نیفرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس کی موکلہ کو پسند کی شادی کرنے پر پہلے چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی جو اس نے پوری کی۔ اس کے بعد اسے 75 کوڑے مارے گئے۔عزہ کے مطابق خاتون کو اپنی مرضی کی شادی کرنے پر اس کے والد کی درخواست پر سزا دی گئی۔ والد کی طرف سے عدالت میں درخواست دی تھی کہ اس کی بیٹی نے مرضی سے ایک شخص کے ساتھ شادی کر رکھی ہے جو کہ اس کے بقول غیر شرعی ہے۔ خاتون کے شوہر کو بھی عدالت نے دو سال قید کی سزا سنائی ہے اور وہ جیل میں بند ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق بالخصوص حقوق نسواں کے لیے کام کرنے والے اداروں نے سوڈانی خاتون کو پسند کی شادی کرنے پر دی گئی سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :