کھمبی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 16 مئی 2018 10:50

قصور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو کھمبی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار کھمبی کو کمروں‘ شیلفوں‘پولی تھین بیگزیا اسی قسم کی دیگر جگہوں پر باآسانی کاشت کرسکتے ہیں نیزکھمبی کی مخصوص اقسام صدف نماکھمبی ‘بٹن یا یورپی کھمبی ‘چینی کھمبی اور شاہ بلوط کھمبی کی کاشت بہتر نتائج کی حامل ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اگر مصنوعی طریقہ سے نمی اور درجہ حرارت برقراررکھا جائے تو کھمبی کی کاشت مئی‘ جون سمیت پوراسال کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھمبی کو بیشتربیکار زرعی و صنعتی اشیاء پر کاشت کیاجاسکتاہے۔