تربوزانسانی جسم کے درجہ حرارت کو معمول پررکھنے میں معاون ہے، ماہرین صحت

بدھ 16 مئی 2018 10:50

قصور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) تربوزانسانی جسم کے درجہ حرارت کو معمول پررکھنے میں معاون ثابت ہوتاہے جس میں وٹامن اے اور سی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ماہرین صحت نے کہاہے کہ گرمیوں کا پھل تربوزانسان کیلئے انتہائی مفیدہے جو انسانی جسم میں نمکیات کی کمی دور کرنے کے علاوہ پوٹاشیم سے لبریزہوتاہے‘ تربوز انسانی جسم کو تندرست اور چاک وچوبندرکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تربوزمیں وٹامن بی 6کی وافرمقدار ہوتی ہے جو دماغ کی تقویت اور قوت حافظہ بڑھاتی ہے اس کے علاوہ تربوزمیں موجود91.5 فیصد پانی انسانی جسم کی پانی کی ضروریات کو پوراکرنے کیساتھ ساتھ بینائی کے لئے بھی انتہائی مفیدہوتاہے۔ا نہوں نے کہا کہ تربوکے کئی دیگر طبی خواص بھی ہیں جن میں پٹھوں کے درد سے آرام اوروزن کی کمی کے علاوہ جلدکے کینسر سے تحفظ سمیت کئی دیگرخواص بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :