کیا راحیل شریف نے ڈان لیکس کے معاملے پر واقعی کوئی ڈیل کی تھی؟

راحیل شریف نے مریم نواز کا نام ڈان لیکس سے کیوں نکالا تھا ؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ مئی 11:02

کیا راحیل شریف نے ڈان لیکس کے معاملے پر واقعی کوئی ڈیل کی تھی؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار منصور علی خان نے کہا کہ ڈان لیکس ون جو ہوا تھا اس میں راحیل شریف نے سیٹلمنٹ کر لی تھی ، ڈاکٹر فرخ سلیم سے گزارش ہے کہ اپنی اس بات کی وضاحت کر دیں جس پر سینئیر تجزیہ کارفرخ سلیم نے کہا کہ میں تو جو کہنا چاہتا تھا وہ کہہ گیا ، راحیل شریف جاتے جاتے اس ملبے کو دفنا گئے اور اس کے عوض کچھ وصول کر گئے، جس پر منصور علی خان نے کہا کہ سابق آرمی چیف پر آپ یہ بہت بڑا الزام عائد کر رہے ہیں ۔

اگر آرمی چیف نے اتنی بڑی ڈیل کی اور ملک کی سکیورٹی کے خلاف اتنا بڑا کام کیا تو اس معاملے کو سپریم کورٹ لے کر جانا چاہئیے۔ جس پر پروگرام میں موجود سابق سیکرٹری دفاع نے کہا کہ میرا خیال یہ ہے کہ یہ بات غلط فہمی پر مبنی ہے ، کیونکہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کوئی ڈیل نہیں کی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی خاتون موجود تھیں لہٰذا اس بات کا لحاظ ضرور رکھا گیا کہ ان کا نام اچھالا جائے۔

باقی وہ ڈٹے رہے اور جس جس پر شک تھا جب تک ان کو سزا نہیں ملی وہ اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔یا درہے کہ گذشتہ روز معروف صحافی رؤف کلاسرا نے بھی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے خود فون کر کے مریم نواز کو مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ آپ کا نام ہم نے ڈان لیکس سے نکال دیا ہے۔ اس کے بدلے جنرل راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع چاہتے تھے ، اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر بھی اس حق میں تھے کہ راحیل شریف کو مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع دی جائے، کیونکہ ایک سال تک وہ خود اس پوزیشن میں آجاتے کہ وہ آرمی چیف کے عہدے کے لیے منتخب ہو سکتے تھے،،جنرل راحیل کو یہی لالچ دی گئی تھی کہ ڈان لیکس سے مریم نواز کا نام نکال دیں گے تو آپ کو توسیع دے دی جائے گی۔

Your Thoughts and Comments