فلم ’’ریس 3‘‘ کا ٹریلر جاری

بدھ 16 مئی 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’ریس 3‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی فلم ’’ریس 3‘‘ کا 3 منٹ اور 9سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کا آغاز اور اختتام سلمان خان کے ڈائیلاگز اور ایکشن مناظر سے ہوتا ہے جبکہ ٹریلر میں فلم کی پوری کاسٹ کو اپنے اپنے منفرد انداز میں دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار سلمان خان کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول ،جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شا اور ثاقب سلیم شامل ہیں، فلم رواں سال 15جون کو ریلیز کی جائے گی۔