وکی کوشل نے زندگی کی 30بہاریں دیکھ لیں

بدھ مئی 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار وکی کوشل نے زندگی کی 30بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار وکی کوشل 16مئی 1988ء میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’’لو شاو تے چکن کھرانہ‘‘ اور بومبے ویلوٹ ‘‘ میں چھوٹے کرداروں سے کیا جس کے بعد انہوں نے فلم ’’مسان ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا جس میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا اور ان دنوں فلم ’’راضی ‘‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے اورفلم کو باکس آفس پر سراہا جا رہا ہے جبکہ وہ فلم ’’من مرضیاں ‘‘ میں بھی دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :