فلم ’’ریس 3‘‘ کے ٹریلر کو 24گھنٹے میں 5.5 ملین لوگوں نے دیکھا

بدھ 16 مئی 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’ریس 3‘‘ کے ٹریلر نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے جسے 24گھنٹے میں 5.5 ملین لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی فلم ’’ریس 3‘‘ کے 3 منٹ اور 9سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ٹریلر نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے اور لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے فلم میں ٹریلر کو 24گھنٹے میں 5.5 ملین لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا ہے جس میںفلم کی پوری کاسٹ کو اپنے اپنے منفرد انداز میں دکھایا گیا ہے، فلم میں اداکار سلمان خان کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول ،جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شا اور ثاقب سلیم شامل ہیں، فلم رواں سال 15جون کو ریلیز کی جائے گی۔