تاپسی پنو کے فلم ’’سورما ‘‘ میں خاتون کھلاڑی کے کردار کی جھلک جاری

بدھ 16 مئی 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کے فلم ’’سورما ‘‘ کے کردار کی جھلک جاری کر دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو نے سوشل میڈیا پر ہاکی کے کھلاڑی سندیپ سنگھ کی زندگی پر مبنی فلم ’’سورما ‘‘ کے موشن پوسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں میرا کردار خاتون کھلاڑی ہرپریت عرف پریت کا ہے جوکسی سرحدی حدود پر یقین نہیں رکھتی اور اپنے ملک اور کھیلوں سے بے حد محبت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں ان کیساتھ اداکار دلجیت دوسنجھ ہاکی کھلاڑی سندیپ سنگھ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔