بونی کپور نے مسٹر انڈیا کا سیکوئل بنانے کا ارادہ ترک کردیا

بدھ مئی 11:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کے انتقال کے بعد ان کے شوہر فلمساز بونی کپور نے شہرہ آفاق فلم مسٹر انڈیا کا سیکوئل بنانے کا ارادہ ترک کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے سیکوئل کی تیاریاں کی جارہی تھیں لیکن اب سری دیوی کی اچانک موت سے یہ تیاریاں ختم کردی گئی ہیں اور فلمساز بونی کپور اور ان کے بھائی انیل کپور نے فلم بنانے کا ارادہ ترک کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلمسازوں کا کہنا ہے کہ سری دیوی کے بغیر سیکوئل بنانے کا کوئی مطلب نہیں ہے کیوں کہ ان کے بنا سیکوئل ویسے ہی ہے جیسے نرگس کے بنا مدر انڈیا یا تاج محل کے بنا آگرہ بنانا۔یاد رہے کہ مسٹر انڈیا کے دو مرکزی کردار امریش پوری اور سری دیوی دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں جب کہ یہ فلم 1987 میں ریلیز ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :