سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس،شہید فلسطینیوں کی یادمیں ایک منٹ کی خاموشی

بدھ مئی 11:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 55 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور یروشلم میں امریکی سفارت خانے کے افتتاح کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس ہوا،جس میں شہید ہونے والے افرادیادمیںایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی درخواست کی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کونسل کی پولش صدر جوانا رونیکا نے غزہ میں شہید ہونے والے افراد اور طویل عرصے سے جاری تنازع میں شہید ہونے والے افرادیادمیںایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی درخواست کی۔