غزہ کے مرکزی ہسپتال میں خون کا عطیہ دینے کے لیے لوگوں کی قطاریں

لوگوں نے کئی گھنٹے انتظار کے بعد اپنے خون کے عطیات جمع کرائے،2700افرادزخمی ہوئے،فلسطینی حکام

بدھ 16 مئی 2018 11:50

مقبوضہ غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) غزہ کے مرکزی ہسپتال شفا میں زخمی ہونے والے افراد کو خون کا عطیہ دینے کے لیے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں،لوگوں نے کئی گھنٹے انتظار کے بعد اپنے خون کے عطیات جمع کرائے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کے مرکزی ہسپتال شفا میں زخمی ہونے والے افراد کو خون کا عطیہ دینے کے لیے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں،لوگوں نے کئی گھنٹے انتظار کے بعد اپنے خون کے عطیات جمع کرائے ،ادھر فلسطینی حکام نے کہا کہ شہید ہونے والوں کے علاوہ 27 سو سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس نے اس واقعے کو نسل کشی قرار دیا ہے۔ یہ غزہ میں 2014 میں ہونے والی جنگ کے بعد سے مہلک ترین دن تھا۔

متعلقہ عنوان :