ہماری فوج حماس کے خلاف اپنا دفاع کر رہی ہے،انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم

دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث لوگوں پر فائرنگ کی ہے نہ کہ مظاہرین پر، نتن یاہو کی روایتی ہرزہ سرائی

بدھ 16 مئی 2018 11:50

ہماری فوج حماس کے خلاف اپنا دفاع کر رہی ہے،انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو نے اپنی فوج کے اقدامات کا یہ کہہ کر دفاع کیا ہے کہ وہ حماس کے خلاف اپنا دفاع کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نے ہرزہ سرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث لوگوں پر فائرنگ کی ہے نہ کہ مظاہرین پر۔ مظاہرین کو آنسو گیس جیسے عام طریقوں سے منتشر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :