بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کا اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

بدھ مئی 12:23

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حکم خالدہ ضیا کی دوران قید علالت کی وجہ سے جاری کیا گیا ۔

(جاری ہے)

خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے الزام میں گذشتہ فروری میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔