رنویر سنگھ کی ہالی وڈ فلم ’’ ڈیڈ پول2 {{‘‘ کی اسپیشل سکریننگ، میزبانی کے ساتھ ڈانڈیا بھی کھیلا

بدھ 16 مئی 2018 12:41

رنویر سنگھ کی ہالی وڈ فلم ’’ ڈیڈ پول2 {{‘‘ کی اسپیشل سکریننگ، میزبانی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے فیملی اور قریبی دوستوں کے لئے ہالی وڈ فلم ’’ ڈیڈ پول2 {{‘‘ کی اسپیشل سکریننگ منعقد کی جس میں انہوں نے ڈیڈل پول کے حلیئے میں موجود لوگوں کے ساتھ ڈانڈیا کھیلا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے ہالی وڈ فلم ’’ ڈیڈ پول2 {{‘‘ کے ہندی ورژن کے لئے ہالی وڈ اداکار ریان رینولڈز کے کردار کی ڈبنگ کی ہے جس کی انہوں نے اپنی میزبانی میں جمعہ کو ریلیزسے قبل فیملی اور قریبی دوستوں کے لئے اسپیشل سکریننگ منعقد کی اس موقع پر انہوں نے ڈیڈل پول کاسٹیومز میں ملبوس افراد کے ساتھ ڈانڈیا کھیلا۔

فلم کی کہانی ایک ایسے سپرہیرو کے گرد گھومتی ہے جو حس مزاح بھی رکھتا ہے۔ فلم کل ریلیزکی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :