فلم پروڈیوسر راجہ ریاض کی جانب سے نیشنل فائونڈیشن کلچرل جرنلسٹس کے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ

بدھ 16 مئی 2018 13:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) فلم پروڈیوسر ،فلم تقسیم کار و فلمساز راجہ ریاض کی جانب سے نیشنل فائونڈیشن کلچرل جرنلسٹس آف پاکستان کے عہدیداروں کے اعزاز میں مال روڈ پر واقع ایک ہال میں عشائیہ دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے تنظیم کے عہدیداروں کو گلدستے پیش کیے اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے فروغ میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا سب سے بڑا ہاتھ ہے اور آج یہاں پر جو بھی قلم کار موجود ہیں وہ سب بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں ۔

اس موقع پر نیشنل فائونڈیشن کلچرل جرنلسٹس آف پاکستان کے صدر اے آر گل نے راجہ ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ آپ ایک قدر شناس انسان ہیں اور آپ نے ہمیشہ شوبز میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے اور آپ نے جو میوزیکل اکیڈمی بنائی ہے مستقبل میں اس سے اچھے گلوکار سامنے آئیں گے اور ہم آپ کے ہر اچھے اقدام پر قدم با قدم ساتھ چلیں گے ۔

متعلقہ عنوان :