ٹرائبل یوتھ سوسائٹی کا 100 قبائلی طلبہ کووظیفہ دینے کااعلان

بدھ 16 مئی 2018 13:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ٹرائبل یوتھ ڈیویلپمنٹ سوسائٹی نے قبائلی علاقوں میں تعلیم کی صورتحال کوبہتربنانے کیلئے 100 قبائلی طلبہ کووظیفہ دینے کااعلان کیاہے۔اس سلسلے میں ایک سیمینارمنعقد کیاگیاجس میں سوسائٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ کریم محسود، ڈائریکٹر خان بہادر وزیر، کوآرڈینیٹر افتخار حسین اور قبائلی عمائدین سمیت نوجوانوں وطلبہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء کاکہناتھاکہ قبائلی علاقوں میں تعلیمی ایمرجنسی کے باوجودفاٹابھرمیں تعلیم کامعیاردن بدن گرتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھاکہ فاٹامیں تعلیمی معیارکوبہتربنانے کیلئے پرائمری سطح پر توجہ دینی چاہیے جبکہ مڈل اورمیٹرک لیول پرداخلہ مہم میں طلبہ کی تعدادکوبڑھانے کی ضرورت ہے اسی طرح کالجزمیں طلبہ کوسہولیات کی فراہمی اوراساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کو سیاست سے دوررکھناچاہیے۔ان کاکہناتھاکہ فاٹامیں تعلیم کی صورتحال کودیکھ ہماری سوسائٹی نے فیصلہ کیاہے کہ میٹرک سے فارغ100طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کیلئے وظیفہ دیاجائے گا۔انہوں نے حکومت سے تعلیمی اداروں کی صورتحال کانوٹس لینے سمیت تعلیمی اداروں میں خالی پوسٹوں پراساتذہ کی تعیناتی کامطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :