قومی امن کمیٹی شانگلہ کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب

بدھ 16 مئی 2018 13:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ضلع شانگلہ کی نئی کابینہ کی پشاورمیں حلف برداری کی تقریب کاانعقادکیاگیا،اس موقع پرضلع شانگلہ کے چیئرمین اشفاق احمد،وائس چیئرمین علی اکبر،سینئروائس چیئرمین حفیظ الرحمن،تحصیل محمدجنرل سیکرٹری،ارشادعلی اطلاعات سیکرٹری،امین جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں سے قومی امن کمیٹی برائے مذہنی ہم آہنگی کے مرکزی چیئرمین علامہ محمدشعیب نے حلف لیا۔

(جاری ہے)

نومنتخب کابینہ نے عہدکیاکہ آئین کے مطابق ضلع شانگلہ میں قیام امن کے ساتھ ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی اوراتحاد بین المسلمین کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریںگے اوراس غرض سے تحصیل اوریونین کونسل کی سطح پرکمیٹیاں قائم کی جائیںگی۔مرکزی چیئرمین اشفاق احمدنے کہاکہ این پی سی آئی ایچ دفاع پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اورافواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ ہوگی۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان میں دہشتگروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ‘ پاکستان کیخلاف آوازاٴْٹھانے والے جلد اپنے انجام کوپہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :