انجینئرنگ یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے انتخابات مکمل

بدھ مئی 13:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے سنڈیکیٹ میں ٹیچنگ سٹاف کی پانچ نشستوں پر نمائندگی کیلئے انتخابات ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک احمد مرادریٹرننگ افسر کی زیر نگرانی منعقدہوئے ۔

(جاری ہے)

شعبہ جاتی سربراہوں کے نمائندے کی نشست پر ڈاکٹر سحر نور پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر نعیم خان ایسوسی ایٹ کی نشست پر ڈاکٹر فاروق الله جان‘ اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر سلمان جبکہ لیکچرار کی نشست پر ڈاکٹر محمددائود ممبر سنڈیکیٹ منتخب ہوگئے۔