ڈی ای او نے اساتذہ کے مسائل حل کردیئے‘ امجد علی

بدھ 16 مئی 2018 13:12

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء)ہزار خوانی کے سماجی کارکن امجد علی خان نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جدی خان ایک ایماندار اور قابل آفیسر ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ ڈی ای اوکی تعیناتی سے اساتذہ کے مسائل حل ہونے میں مشکلات کا خاتمہ ہوگیا‘ صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ دیگر محکموں میں بھی ایماندار اور قابل افسران کی تعیناتی کی جائے۔