قومی ٹیم انٹرنیشل تائیکوآنڈو چیمپین شپ میں شرکت کے لئے نیپال روانہ

بدھ مئی 13:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) قومی ٹیم انٹرنیشل تائیکوآنڈو چیمپین شپ میں شرکت کے لئے بدھ کو نیپال روانہ ہو گئی۔۔پاکستان تائیکو آنڈوفیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ نے بتایاکہ چیمپین شپ 17 سے 20مئی تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی جس میں 4 کھلاڑی عالمگیر علی ، محمد وقار، رفیع اللہ اور عدنان مقصود ایونٹ میں شرکت کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قومی کھلاڑیوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں بھر پور تربیت حاصل کی اور ان سے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں 12 سے 14ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے جس میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔ امید رکھتے ہیں کہ ہمارے کھلاڑی ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :