سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم عمران خان کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کردی

بدھ مئی 13:32

سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم عمران خان کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم عمران خان کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں قتل کے مجرم عمران خان کی عمر قید کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی اپیل خارج کر دی۔۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عمران خان نے 2009 میں فیصل آباد میں مختار عرف مکھا کو قتل کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو سزائے موت سنائی تھی تاہم لاہور ہائی کورٹ نے سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔