Live Updates

قومی اسمبلی و سینٹ اراکین کا کام ترقیاتی کام کروانا نہیں بلکہ قانون سازی کرنا ہے،

ترقیاتی کام مقامی حکومتوں کے سپرد کرنے چاہئیں، سینیٹر اعظم سواتی

بدھ 16 مئی 2018 13:38

قومی اسمبلی و سینٹ اراکین کا کام ترقیاتی کام کروانا نہیں بلکہ قانون ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) سینٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی و سینٹ اراکین کا کام ترقیاتی کام کروانا نہیں بلکہ قانون سازی کرنا ہے‘ کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی منصوبہ شروع کرنا اور اس حوالے سے منصوبہ بندی کرنا لوکل گورنمنٹ کا کام ہے۔

تمام ترقیاتی کام اس کے سپرد کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے اراکین کا کام ترقیاتی منصوبے نہیں بلکہ ملک و قوم کے لئے قانون سازی کرنا ہے اور ملکی ترقی کے لئے اقدامات اٹھانا ہے لیکن بدقسمتی سے ماضی میں ہم نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات