غزہ میں تشدد، کویت کا سلامتی کونسل میں نئی قرارداد پیش کرنے کا اعلان

کونسل اسرائیل کو بین الاقوامی معاہدوں کا پابند بنائے،مطالبہ/امریکہ کی جانب سے قراردادویٹو کیے جانیکاامکان

بدھ 16 مئی 2018 13:46

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر فلسطینی شہریوں کے پرامن مظاہروں کو طاقت سے کچلنے کی اسرائیلی حکمت عملی کے خلاف عرب ممالک حرکت میں آ گئے ۔ خلیجی ریاست کویت نے غزہ میں شہریوں کے تحفظ کے لیے سلامتی کونسل میں ایک نئی قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ میں کویت کے سفیر منصور العتیبی نے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ توقع ہے کہ وہ سلامتی کونسل کے ارکان میں غزہ میں تشدد روکنے کے لیے نئی قرارداد کا متن پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنیوا معاہدے کے سفارشات کو تسلیم کرنے پر اسرائیل فلسطینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا پابند ہے مگر صہیونی ریاست کی طرف سے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ وہ سلامتی کونسل میں قرارداد اس لیے پیش کر رہے ہیں تاکہ کونسل اسرائیل کو بین الاقوامی معاہدوں کا پابند بنائے۔