موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 78کروڑ25 لاکھ روپیکے فنڈزجاری

بدھ 16 مئی 2018 13:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبوں کے ترقیاتی پروگراموں میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر 78کروڑ25 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجار ی کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں سال 81کروڑ50 لاکھ روپے سے زائد فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گرین پاکستان پروگرام کے لئے 59کروڑ 48 لاکھ، گرین پاکستان سروے کے لئے 2 کروڑ 92 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی سنٹر کے قیام کے لئے 2 کروڑ 19لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :