فلسطین کی صورتحال پر کل اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کا خصوصی اجلاس طلب

بدھ 16 مئی 2018 13:52

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی پریشان کن صورتحال پر کلجمعے کو اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کا ایک خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اجلاس فلسطین اور متحدہ عرب امارات کی درخواست پر بلایا گیا ہے جبکہ اب تک چھبیس ریاستیں اس کی حمایت کر چکی ہیں ۔یہ اجلاس جنیوا میں منعقد ہو گا۔