Live Updates

مسلم لیگ(ن) کے ممبران کو اب معاملات کو سنبھالنا بہت مشکل ہوگیا ،ْنبیل گبول

مسلم لیگ(ن) کے تمام پارلیمنٹیرین یا تو پارٹی کے قائد نواز شریف کا دفاع کریں یا پاکستان کا دفاع کریں ،ْ انٹرویو افسوس ہوتا ہے کہ نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان نے پاکستان کو اتنا بڑا نقصان پہنچایا ہے ،ْشفقت محمود

بدھ 16 مئی 2018 13:52

مسلم لیگ(ن) کے ممبران کو اب معاملات کو سنبھالنا بہت مشکل ہوگیا ،ْنبیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کے ممبئی حملے سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کے تمام ممبران کیلئے اب معاملات کو سنبھالنا بہت مشکل ہوگیا ہے کیونکہ نواز شریف نے ملک کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جنگ شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ وزیراعظم ایک حلف اٹھاتا ہے کہ ملک کے تمام اہم راز وہ اپنے سینے میں دفن رکھے گا مگر سابق وزیراعظم نواز شریف اب دھمکیاں دے رہیں ہے کہ وہ سینے میں دفن راز افشاں کردیں گے اور جس کا باقاعدہ آغاز وہ کر چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے تمام پارلیمنٹیرین یا تو پارٹی کے قائد نواز شریف کا دفاع کریں یا پاکستان کا دفاع کریں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ ہمیں افسوس ہوتا ہے کہ نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان نے پاکستان کو اتنا بڑا نقصان پہنچایا ہے اور بجائے اس پر معافی مانگنے کے مسلم لیگ(ن) اور اس کی قیادت کی جانب سے اس بیان کے حق میں جواز پیش کیے جارہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات