بلوچستان کو دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے،

اس ایوان میں جو فیصلے کئے گئے ہیں ان کو نبھایا جائے، جن لوگوں نے آئین توڑا سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال اور رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان

بدھ 16 مئی 2018 14:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے اپنی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے اور اس ایوان میں جو فیصلے کئے گئے ہیں ان کو نبھایا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ اگر پرویز مشرف دور میں وہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو سپریم کورٹ نہ پہنچاتے تو پتہ نہیں ان کا کیا حشر ہونا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کو قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو دیوار کے ساتھ نہ لگائیں۔ انہوں نے اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اسمبلی میں غلط بیانی کی گئی، جن جن لوگوں نے آئین توڑا سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے مگر مجھے معلوم ہے کہ ایسا نہیں ہو گا۔