فلم ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری، فلم یکم جون کو ریلیز کی جائے گی

بدھ 16 مئی 2018 14:18

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا جس میں فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے جو اب یکم جون کو ریلیزکی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار وکرم ادیتیا موٹوانی کی فلم ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو ‘‘کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیاہے جس میں اداکار ہرش وردھن کپور زخمی حالت میں بارش میں کھڑے ہیں جبکہ پوسٹر میں ریلیز کی نئی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا ہے جو اس سے قبل 25مئی کو ریلیز کی جانی تھی لیکن فلم کی ریلیز کی تاریخ ایک ہفتہ آگے بڑھا دی گئی ہے اور اب یہ فلم یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :