سابق آسٹریلوی کپتان اور دیرینہ کمنٹیٹر بل لاری کا کرکٹ براڈ کاسٹنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بدھ 16 مئی 2018 14:28

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) سابق آسٹریلوی کپتان اور دیرینہ کمنٹیٹر بل لاری نے کرکٹ براڈ کاسٹنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، وہ 40 برس تک نائن نیٹ ورک کیلئے کمنٹری کرتے رہے۔

(جاری ہے)

81 سالہ لاری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چینل نائن کے ساتھ میں نے 40 یادگار سال گزارے اور اس پر میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں، یہ میرے لئے ایک عظیم سفر رہا ہے اور میں اسے خراب نہیں کرنا چاہتا اسی لئے میں نے فاکس سپورٹس اور سیون نیٹ ورک کی طرف سے کام کی پیشکش ٹھکرا دی۔

متعلقہ عنوان :