شفاف انتخابات کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے‘

عام انتخابات کی سکیورٹی کیلئے موثر پلان ترتیب دیا جاچکا ہے‘ 55 دنوں میں الیکشن کمیشن کو انتخابات کروانے ہیں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خٹک کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 16 مئی 2018 14:58

شفاف انتخابات کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے‘
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خٹک نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے‘ عام انتخابات کی سکیورٹی کے لئے موثر پلان ترتیب دیا جاچکا ہے‘ 55 دنوں میں الیکشن کمیشن کو انتخابات کروانے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018 میں سندھ کے 29 ڈی آر اوز فرائض سرانجام دیں گے۔

سندھ میں 17ہزار 627 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائینگے۔ 31مئی 2018 کو اسمبلی کی مدت پوری ہورہی ہے۔ پچپن دنوں میں الیکشن کمیشن کو انتخابات کروانے ہیں شفاف انتخابات کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ عام انتخابات کی سکیورٹی کے لئے موثر پلان ترتیب دیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ریفارم کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ڈی آر اوز نے حلف اٹھایا۔