باپ نے غیرت کے نام پر کلہاڑیوں کے وار کر کے بیٹی اور آشنا کو قتل کردیا

بدھ مئی 14:58

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) منچن آبا دکے موضع بلندہ قائمکا میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق محمد یٰسین کو شک تھا کہ اسی گاوں کے رہائشی محمد جاوید کے اس کی بیٹی ثانیہ بی بی سے ناجائز تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

محمد یٰسین اپنے بھائیوں اور بھتیجوں کے ہمراہ کلہاڑیوں سے سلح ہوکر محمد جاوید کے گھر گھس گئے او رگھیسٹتے ہوئے اپنے گھر لے گئے جہاں پر اپنی بیٹی ثانیہ بی بی اور جاوید کو کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے موقع پر ہلاک کردیا۔۔تھانہ میکلوڈ گنج پولیس نے محمد یٰسین وغیرہ چھ افراد کے خلاف مدعی جہانگیر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :