بلو چستان پبلک سروس کمیشن اور محکمہ قانون وپارلیمانی امو ر میں تقرر اور تبادلے

بدھ مئی 15:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) بلو چستان پبلک سروس کمیشن نے کمیشن کے تحت منعقد ہونے والے اسسٹنٹ(بی(16-کے تحریری امتحانات میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔جس میں اسسٹنٹ (بی(16-بلو چستان پبلک سروس کمیشن کی آسامی کیلئے امان جان ولد عبدالصمد ،حمل بلو چ ولد عبدالوحید ،محمد نعیم ولد محمد عثمان اور شعیب احمد ولد راشد احمد جبکہ اسسٹنٹ (بی(16-بلو چستان صوبائی اسمبلی کی آسامی کیلئے عمران احمد ولد کالا خان، محسن رضا ولد غلام محمد ،سعد رشید ولد طاہر محمود صدام حسین ولد امان گل بلو چ اور عمر سعید ولد سعید الرحمن کامیاب قرار پائے ہیں ۔

مزکورہ آسامیوں کیلئے زبانی امتحان کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا دریں اثناء ۔

(جاری ہے)

محکمہ قانون وپارلیمانی امو ر حکومت بلو چستان نے مجاز حکام کی منظوری سے عبدالغنی ولد خان محمد (قانون /بی۔ (19ڈسٹرکٹ اٹارنی گوادر کا تبادلہ کرکے انکے ڈسٹرکٹ اٹارنی تربت ،جب کہ ان کے پیش رو محمد یار ولد حاجی مولیٰ بخش (قانون /بی ۔(19کے اٹارنی جنرل گوادر ،محمد شریف ولد غلام نبی (قانون /بی ۔(18اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی قلات کواسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی خضدار جبکہ ان کے پیش رومنصورالحق ولد عبدالقیوم (قانون بی۔(18کو اسسٹنٹ اٹارنی قلات تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے۔

متعلقہ عنوان :